مسلح افواج کی کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو مبارکباد

جمعہ 5 اگست 2022 20:07

مسلح افواج کی کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں کو مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2022ء) مسلح افواج نے کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے پیغام میں گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ اور برانز میڈلسٹ شاہ حسین شاہ کو مبارکباد دی ، دونوں کھلاڑیوں نے کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کا جھنڈا بلند کیا،پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل اور شاہ حسین شاہ کو کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے، آئی ایس پی آر میجرجنرل بابر افتخار کے مطابق مسلح افواج کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز میں نوح دستگیر بٹ کو گولڈ میڈل جیتنے پر اور شاہ حسین شاہ کو کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کرنے پر مبارکباد دی ہے، اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا ۔

وقت اشاعت : 05/08/2022 - 20:07:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :