جشن آزادی سوئمنگ چیمپئن شپ 14 اگست کو منعقد ہوگی ، آصف اورکزئی

بدھ 10 اگست 2022 20:45

جشن آزادی سوئمنگ چیمپئن شپ 14 اگست کو منعقد ہوگی ، آصف اورکزئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2022ء) جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں سوئمنگ مقابلے 14 اگست کو عادل خان سوئمنگ پول پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے جس میںتین مختلف کیٹگریز ڈسٹرکٹ پشاور سوئمنگ چیمپئن شپ ، پشاور انٹر کلب چیمپئن شپ اور انٹر سکول چیمپئن شپ شامل ہیں ، جس میں ڈسٹرکٹ پشاور کے کھلاڑی شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار خیبرپختونخوا سوئمنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی سوئمنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جش آزادی پاکستان کے مناسبت سے سوئمنگ مقابلے منعقد کرائے جائینگے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی ایسوسی یشن کے زیراہتمام عادل خان سوئمنگ پول میں جونیئرسمر ٹریننگ کیمپ ایک ماہ سے جاری ہے جس میںانٹر نیشنل سوئمر وکوچ اسد خان کھلاڑیوں کو سوئمنگ کے بیسک ٹیکنیس سیکھارہے ہیں جس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، انہوں نے بتایا کہ سمر ٹریننگ کیمپ میں بہترین کھلاڑیوں کو بھی اس ٹورنامنٹ میںکھیلنے کا موقع فراہم کیا جائیگا ۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں پچاس میٹر بریسٹ سٹروک ، سو میٹر فری سٹائل ، پچاس میٹر اوپن سٹائل کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے ۔
وقت اشاعت : 10/08/2022 - 20:45:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :