نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 13رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ،ویسٹ انڈین ٹیم 186رنز کے ہدف کے تعاقب میں 172 رنز بناسکی ،آل رائونڈر مچل سینٹنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

جمعرات 11 اگست 2022 20:53

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 میچ میں 13رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی
جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) نیوزی لینڈ نے میزبان ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 13رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی حاصل کر لی ، کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ،ویسٹ انڈین ٹیم 186رنز کے ہدف کے تعاقب میں 172 رنز بناسکی ،آل رائونڈر مچل سینٹنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبینا پارک، کنگسٹن، جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے ، کپتان کین ولیم سن 47، ڈیون کونوے 43 اور جیمز نیشام ناقابل شکست 33 رنز سے بنا کر نمایاں رہے ، اوڈین سمتھ نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا ، ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اورمقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 172 رنز بنا سکی ،شمر بروکس نے 42، روماریو شیفرڈ نے ناقابل شکست 31 اور جیسن ہولڈر نے 25 رنز بنائے ، کیوی ٹیم کی طرف سے مچل سینٹنر نے تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ،ٹم سائوتھی اور ایش سودی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ، کیوی ٹیم کے آل رائونڈر مچل سینٹنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔
وقت اشاعت : 11/08/2022 - 20:53:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :