ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا ہاکی اولمپین مطیع اللہ خان کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعہ 12 اگست 2022 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے ہاکی اولمپین مطیع اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیاہے، جمعة المبارک کو مطیع اللہ خان کے اہلخانہ کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ مطیع اللہ خان کی ہاکی کیلئے بہت خدمات ہیں جن کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے کھیل سے ہاکی نے عروج حاصل کیا، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مطیع اللہ خان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرو جمیل عطاء کرے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 23:02:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :