ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا

جمعہ 12 اگست 2022 21:30

کونیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2022ء) پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیرٹی گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرلیا، جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم نے 88.55 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ ترکیہ کے شہر قونیہ میں جاری اسلامی گیمز میں ارشد ندیم شروع ہی سے ٹاپ پر رہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پہلی باری میں 79.40 کی تھرو کے بعد دوسری باری میں 88.55 کی تھرو کی جو اسلامک گیمز کی سب سے بڑی ریکارڈ تھرو ہے۔

ارشد ندیم کا یہ چوتھا انٹرنیشنل گولڈ میڈل ہے۔ اس سے قبل پاکستانی ایتھلیٹ کامن ویلتھ گیمز ' سائوتھ ایشین گیمز اور ایران میں ہونے والے امام رضا کپ میں بھی سونے کا تمغہ جیت چکے ہیں۔ ارشد ندیم 2017 ء میں باکو میں ہونیوالی اسلامک گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے تھے۔
وقت اشاعت : 12/08/2022 - 21:30:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :