ملتان زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور ڈائریکٹر سپورٹس کی جانب سے ہفتہ وار باسکٹ بال مقابلوں کا انعقاد

پیر 15 اگست 2022 18:29

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) ملتان ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ہاسٹل انتظامیہ اور ڈائریکٹر سپورٹس کی جانب سے ہفتہ وار باسکٹ بال مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔باسکٹ بال مقابلوں میں بیکن ہاؤس سکول آفیسر کالونی ملتان اور ممتاز آباد سکول کی ٹیموں نے شرکت کی۔بیکن ہاؤس اورممتاز آباد سکول کی ‏‏ٹیم کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا ۔

بیکن ہاؤس سکول کی ٹیم نے 16-14 پوائنٹ سے یہ مقابلہ اپنے نام کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم نے کہا کہ موبائل اور کمپیوٹر میں جکڑی ہوئی اس قوم کو کھیل کے میدان آباد کرکے باہر لانا ہوگا۔ہمارے طلباء بہترین فٹنس اور ٹیلنٹ کا شاہکار ہیں،انہیں کھیلوں سے اپنا لوہا منوانا ہوگا۔امپائرنگ کے فرائض محمدشمائل نے سرانجام دیے۔ ہال وارڈن ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم نے کامیاب مقابلے کے انعقاد پر،ڈائریکٹر سپورٹس ارقم اقبال،ڈاکٹر احمد محمود،ڈاکٹر عبدالرحمن،کو چ قیصر جاوید اور دیگر منتظمین کو سراہا اور طلباء کو ایسی سرگرمیوں میں شمولیت کے لیے ترغیب دی۔انہوں نے کہا کہ بہترین اور کامیاب اقوام وہی ہوتی ہیں جن کے کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/08/2022 - 18:29:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :