سپورٹس بورڈ پنجاب جشن آزادی کے موقع پر 11 سپورٹس ایونٹس منعقد کررہا ہے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب

جشن آزادی کوشاندار انداز میں منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے، سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو آزادی کی نعمت بارے آگاہی دینا ہے

پیر 15 اگست 2022 23:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں اللہ تعالی کاشکر ادا کرنا چاہئے کہ ہم ایک آزاد ملک میں رہ رہے ہیں، آزادی بہت بڑی نعمت ہے ،جشن آزادی کوشاندار انداز میں منانا زندہ قوموں کی نشانی ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب جشن آزادی کے موقع پر 11 سپورٹس ایونٹس منعقد کررہا ہے جس میں نوجوان جوش وخروش سے حصہ لے رہے ہیں، جشن آزادی کے موقع پر سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں میں آزادی کی نعمت کے بارے میں آگاہی دینا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز پنجاب سکواش کمپلیکس مال روڈ میں سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام جشن آزادی سپورٹس ایونٹس میں سکواش کے مقابلوں کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، چیف سپورٹس کنسلٹنٹ سپورٹس بورڈ پنجاب محمد حفیظ بھٹی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ اور سکواش ایسوسی ایشن کے مامون وکھلاڑی بھی موجود تھے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے مزیدکہا ہے کہ جشن آزادی کے سپورٹس ایونٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کامظاہرہ کررہے ہیں ، ان ایونٹس سے کھلاڑیوں میں مقابلے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے، سپورٹس بورڈ پنجاب سپورٹس کے ایونٹس منعقد کراتا ہے ، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ گروپ فوٹوز بھی بنوائے، سکواش کے مقابلوں میں انڈر 11کیٹیگری میںمحمد حسنین فاتح رہے، رنر اپ جشوا طارق اور انڈر 13میں سہیل عدنان کامیاب رہے،رنر اپ عامر عدنان رہے۔

وقت اشاعت : 15/08/2022 - 23:07:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :