کرکٹر شاہنواز دھانی کی جانب سے پریکٹس سیشن کے بعد مٹھائی بانٹنے کی ویڈیو ورائرل ہوگئی

بدھ 17 اگست 2022 15:37

کرکٹر شاہنواز دھانی کی جانب سے پریکٹس سیشن کے بعد مٹھائی بانٹنے کی ویڈیو ورائرل ہوگئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) قومی کرکٹر شاہنواز دھانی کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ پریکٹس سیشن کے بعد مٹھائی بانٹ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ویڈیو قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشن ختم ہونے کے بعد کی ہے جس میں شاہنواز ساتھی کرکٹر سلمان علی کے بیٹے کی سالگرہ کی مٹھائی سب کو کھلا رہے ہیں۔ویڈیو میں دھانی کو مٹھائی کھلاتے دیکھ کر ان کے مداح دلچسپ تبصرے کررہے ہیں اور انہیں ٹیم کا مٹھائی والا بھی کہہ رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 15:37:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :