کورنگی میں ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے تقریب،کھلاڑیوں نے یوم آزادی کا کیک کاٹا اور پودے لگا ئے

بدھ 17 اگست 2022 16:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2022ء) واحد سپورٹس کورنگی کے زیر اہتمام ڈائمنڈ جوبلی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں علاقہ معززین اور عوام کے علاوہ شوٹنگ بال ،کرکٹ ،فٹ بال کھلاڑیوں اور کراٹیکاز کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق واحد سپورٹس کے سرپرست اعلیٰ ایم شمیم قریشی نے سابق قومی شوٹنگ بال پلیئر قمرالسلام پیارے اور شی ہان شہزاد احمد کے ہمراہ یوم آزادی کی 75ویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

اس موقع پر پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا گیا جس کے تحت کورنگی کے کھلاڑی اپنے اپنے علاقوں میں 20ہزار سے زائد پودے لگائیں گے ۔ایم شمیم قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے نقشے میں پاکستان وہ عظیم اسلامی ریاست ہے جو بر صغیر کے مسلمانوں کی عظیم جد وجہد اور قربانیوں کے صلے میں حاصل ہوا ہمیں آزادی وطن کا جشن ملی جوش و جذبے کے ساتھ منا نا چاہیئے اور یوم آزادی پر یہ عہد کرنا چاہیئے کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور سلامتی کے لئے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں اور کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آزادی وطن کی 75ویں سالگرہ پر ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ سرسبز پاکستان کو فروغ دیا جائے گا، واحد سپورٹس نے آج ڈائمنڈ جوبلی کی اس تقریب میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔ شمیم قریشی نے قوم سے اپیل کی کہ وہ ایک پودا ضرور لگا ئیں اس کی آبیاری اور حفاظت کرکے سرسبز پاکستان کو فروغ دینے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 16:43:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :