آل پاکستان ٹیکساس چکن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز(کل )ہوگا

بدھ 17 اگست 2022 22:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2022ء) آل پاکستان ٹیکساس چکن اوپن انڈر19 بوائز اینڈ گرلز اسکواش چیمپئن شپ آج (جمعرات ) سے پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پی ایس بی کراچی سینٹر این سی سی پر شروع ہو گی ۔پانچ لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ میں بوائز اینڈ گرلز انڈر19کے علاوہ گرلز انڈر 15،بوائز انڈر 13اور بوائز انڈر17کے مقابلے بھی شامل کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامر نے بتایا کہ ایونٹ کے مین اسپانسر ٹیکساس چکن اور کو اسپانسر امریکن بزنس کونسل ہے ،ایونٹ کی انعامی رقم پانچ لاکھ روپے رکھی گئی ہے جبکہ اس میں پاکستان بھر سے جونئیر کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں ،ہمارے پاس 197انٹریز آئی ہیں جن کے ڈراز کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ۔مین رائونڈز کا آغاز جمعرات سے ہوگا جبکہ دوسرے رائونڈ کے میچزاور ناک آئوٹ مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا 20اگست کو سیمی فائنلز اور21اگست کو تمام کیٹیگریز کے فائنل کھیلے جائیں گے ۔ایونٹ کے میچز کا آغاز آج صبح دس بجے سے ہوگا ۔ایونٹ کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
وقت اشاعت : 17/08/2022 - 22:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :