کیریبین پریمیئر لیگ: شیمرون ہیٹمائر گیانا ایمیزون واریئرز کے کپتان مقرر

جمعرات 18 اگست 2022 22:10

گیانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2022ء) ویسٹ انڈیز کے مڈل آرڈر بیٹر شیمرون ہیٹمائر کو کیریبئن پریمیئر لیگ کی فرنچائز گیانا ایمیزون واریئرز کا کپتان مقرر کردیا گیا، انہیں نکولس پوران کی جگہ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، پوران سی پی ایل کے رواں سیزن میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔ ہیٹمائر 2016ء سے گیانا کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایمیزون واریئرز کی طرف سے کھیلتے ہوئے 47 میچوں میں 131.76 کے سٹرائیک ریٹ سے 1149 رنز بنائے ہیں جن میں ایک سنچری اور 8 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ایمیزون واریئرز کے چیئرمین بوبی رامروپ نے کہا کہ2013 ء کے سیزن کے بعد گیانا سے تعلق رکھنے والا پہلا کپتان مقرر کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہو رہی ہے۔ شمرون کئی سالوں سے ہمارے سکواڈ کا اہم حصہ ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ اب صحیح وقت ہے جب وہ ٹیم کی قیادت کریں۔ واضح رہے کہ سی پی ایل 2021ء میں پوران کی قیادت میں گیانا کی ٹیم سیمی فائنل مرحلے سے باہر ہوگئی تھی۔
وقت اشاعت : 18/08/2022 - 22:10:06

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :