انٹرنیشنل اولمپیا امیچور2022ء میں کانسی کا تمغہ جیتنے والے تن ساز اعجاز احمدکے اعزازمیں تقریب

جمعہ 19 اگست 2022 23:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2022ء) باڈی بلڈنگ کے عالمی مقابلہ اولمپیا امیچور2022ء میں برائونزمیڈل جیتنے والے پشاورکے مایہ ناز تن ساز اعجاز احمدکے اعزازمیں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں اولمپیا امیچورکے آرگنائزرعارف مرزانے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ پشاورکے دیگر جیمزکوچزبھی تقریب میں شریک ہوئے ۔ اس موقع پر اعجاز خان کی کامیابی پر انہیں مبارکبادپیش کی گئی اورباڈی بلڈنگ کھیل کےلئے ان کی خدمات کوسراہاگیا ۔

(جاری ہے)

آرگنائزرعارف مرزا نے کہاکہ اولمپیا امیچورکامقابلہ ملک کےلئے بالخصوص باڈی بلڈنگ کے فروغ کےلئے نیک شگون ہے ۔ اس اہم مقابلہ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی شرکت سے دنیاکوپیغام گیاکہ پاکستان ایک پرامن اورکھیل سے محبت کرنےوالا ملک ہے پاکستانی تن سازوں نے غیرملکیوں کاجم کے مقابلہ کیا اعجازخان کاکہناتھاکہ برونزمیڈل جیتنا ان کےلئے اعزازکی بات ہے وہ اپنی کامیابیوں کاسفر جاری رکھیں گے شائقین سے ملنے والی محبت پرانکاشکریہ اداکرتاہوں
وقت اشاعت : 19/08/2022 - 23:16:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :