ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کے 6 کھلاڑی شارٹ لسٹ

بدھ 24 اگست 2022 23:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2022ء) ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان کے 6 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے۔ورلڈ روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ 17 سے 25 ستمبر تک آسٹریلیا میں منعقد ہوگی جس میں 4 رکنی ٹیم حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ورلڈ روڈ چیمپئن شپ کے لیے 3 مرد اور 3 خواتین سائیکلسٹ کو شارٹ لسٹ کیا ہے جن میں اسماعیل انور، عزت اللہ، نجیب اللہ، زینب رضوان، رابعہ غریب اور راجہہ شبیر شامل ہیں،ورلڈ چمپئن شپ میں 2 مرد اور 2 خواتین سائیکلسٹ ملک کی نمائندگی کریں گے۔

سیکرٹری پاکستان سائیکلسٹ فیڈریشن اور سربراہ سلیکشن کمیٹی معظم خان کا کہنا ہے کہ ٹرائلز میں بہترین ٹائم اور اسپیڈ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جبکہ چیمپئن شپ میں شرکت سے پاکستان کی رینکنگ میں بھی بہتری آئے گی۔
وقت اشاعت : 24/08/2022 - 23:21:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :