خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسو سی ایشن کی طرف سے انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ مقابلوں کا اعلان

بدھ 31 اگست 2022 20:49

خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسو سی ایشن کی طرف سے انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ مقابلوں کا اعلان
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2022ء) خیبر پختونخوا سوئمنگ ایسو سی ایشن کی طرف سے انٹر سکول سوئمنگ چیمپئن شپ مقابلوں کا اعلان کیا ہے ، ڈسٹر ک پشاورکے تمام سکولوں کے بچوں اور پرنسپلز سے درخواست کی جاتی ہے ، کہ وہ اپنے سکول کے سوئمنگ کے بچوں کو رجسٹریشن کے لئے پشاورسٹیڈیم کے سوئمنگ پول لائیںیہ مقابلے انڈر 10اور انڈر 12اور انڈر 14عمر کے کھلاڑیوں کیلئے ہے تمام سکولوں کے پرنسپل سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے سکول کی اس مقابلوں میں حصہ لیں اس کے بعد ہرسال سکول کے مابین مقابلوں کا انعقاد ہوگا ، جس میں پر ائیوٹ سکول اور سرکاری سکولوں کے مابین مقابلہ ہوگا ، پھر ان بچوں کو آل پاکستان سکول کے مقابلوں کیلئے بھیجا جائے گا، اور یہ بچے خیبر پختونخوا سوئمنگ کی طرف ہوں گے ، لہذا تمام سکولوں کے بچوں اور ان کے والدین سے درخواست ہے کہ سوئمنگ کیلئے اپنے بچوں کو پشاور سٹیڈیم کے سوئمنگ پول پر شام چار بجے ٹریننگ کیلئے آئیں یہ مقابلے دو دن کے ہوں گے ، ااور 13اور 14ستمبر کو مقابلے منعقد ہوں گی
وقت اشاعت : 31/08/2022 - 20:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :