محمد رضوان کی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ 6ستمبر کو موصول ہو گی

پیر 5 ستمبر 2022 22:11

محمد رضوان کی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ 6ستمبر کو موصول ہو گی
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ چھ ستمبرکو موصول ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دائیں گھٹنے میں تکلیف کے بعد محمد رضوان کا ایم آر آئی کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف میچ میں کیپنگ کے دوران محمد رضوان گھٹنے کی شدید تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

محمد رضوان پہلے ہی ٹانگ میں کھچاو محسوس کر رہے تھے، انہوں نے تکلیف کے باوجود بھارت کے خلاف میچ میں شاندار بیٹنگ کی۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔
وقت اشاعت : 05/09/2022 - 22:11:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :