کیریبین پریمیئر لیگ میں جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے

بدھ 7 ستمبر 2022 13:15

سینٹ لوشیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2022ء) کیریبین پریمیئر لیگ میں کل (جمعرات کو ) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ گیانا ایمیزون واریئرز اور دفاعی چیمپئن سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں سینٹ لوشیا کنگز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں نبرد آز ما ہوں گی۔دونوں میچز سینٹ لوشیا میں کھیلے جائیں گے۔

سی پی ایل کا دسواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہو چکا ہے جس میں شائقین کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ لیگ میں دنیائے کرکٹ کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ لیگ میں کل جمعرات کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ۔ پہلا میچ گیانا ایمیزون واریئرز اور دفاعی چیمپئن سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں سینٹ لوشیا کنگز اور بارباڈوس رائلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

(جاری ہے)

لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، بارباڈوس رائلز ،گیانا ایمیزون واریئرز ، جمیکا تلاوا، سینٹ لوشیا کنگز اورٹرنباگو نائٹ رائیڈرزشامل ہیں۔لیگ میں فائنل سمیت 34میچز کھیلے جائیں گے۔ لیگ کا فائنل میچ 30 ستمبر کو گیانا میں کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 07/09/2022 - 13:15:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :