17 ویں لاہور جونیئر سکواش چیمپئن شپ 9سے 12ستمبر تک پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہوگی

جمعرات 8 ستمبر 2022 23:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2022ء) 17ویں لاہور جونیئر سکواش چیمپئن شپ 9سے 12ستمبر تک پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہوگی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے انڈر 11اور انڈر 13ایج گروپ کے 250 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،9ستمبر بروز جمعة المبارک کو چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب پنجاب سکواش کمپلیکس میں ہو گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپورٹس سے وابستہ شخصیات موجود ہوں گے، چیمپیئن شپ کا فائنل 12ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ فائنل کے مہمان خصوصی سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر ہوں گے۔
وقت اشاعت : 08/09/2022 - 23:27:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :