باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر محمد حفیظ نے خود کو باؤلر ماننے سے ہی انکار کر دیا ،

میں آف سپن باؤلر نہیں ،سپیشلسٹ بیٹسمین ہوں ، میچ میں باؤلنگ کرنا میری اضافی صلاحیت ہے ، امید ہے بائیومکینک لیبارٹری میں ٹیسٹ کے بعد میرا باؤلنگ ایکشن کلیئر ہوجائے گا ‘ آل راؤنڈر کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 نومبر 2014 22:45

باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر محمد حفیظ نے خود کو باؤلر ماننے سے ہی انکار کر دیا ،

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر 2014ء) بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر قومی کرکٹ ٹیم مایہ ناز آل راؤنڈر محمد حفیظ نے خود کو باؤلر ماننے سے ہی انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آف سپن باؤلر نہیں بلکہ سپیشلسٹ بیٹسمین ہوں ، میچ میں باؤلنگ کرنا میری اضافی صلاحیت ہے البتہ میں باؤلنگ میں ”دوسرا اور تیسرا“کی ڈلیوری نہیں کرتا پھر بھی حیران ہوں کہ ایمپائر نے میری گیندوں کو مشکوک قرار دیا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہاکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ میچ میں میری صرف چار گیندوں کے مشکوک ہونے کو رپورٹ کیا گیا تاہم مجھے امید ہے کہ میں 24نومبر کو انگلینڈ کی لبارٹری میں ہونے والے باؤلنگ ایکشن کے ٹیسٹ میں کلیئر ہوجاؤں گا اور لیبارٹری میں ٹیسٹ دینے کے بعد 25نومبر کو یو اے ای میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں حصہ لوں گا ۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران باؤلنگ کرنے کے حوالے سے قومی آل راؤنڈر نے کہا کہ یہ ان کی اضافی صلاحیت ہے البتہ وہ باؤلنگ میں ”دوسرا اور تیسرا“ کی ڈلیوری نہیں کرتے، پھر بھی حیران ہیں کہ امپائر نے ان کی گیندوں کو مشکوک قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو بلے باز سمجھا ہے اور عام باؤلنگ کرتا ہوں جس میں کوئی زیادہ ورائٹی نہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ وہ گیارہ سال سے اسی ایکشن سے باؤلنگ کر رہے ہیں اور اسے تبدیل بھی نہیں کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ نے کہا کہ سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن کا معاملہ مجھ سے مختلف ہے ۔

وقت اشاعت : 20/11/2014 - 22:45:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :