میچ ڈرا ہونے پر مایوسی ہے : پاکستانی کپتان مصباح الحق

جمعہ 21 نومبر 2014 20:45

میچ ڈرا ہونے پر مایوسی ہے : پاکستانی کپتان مصباح الحق

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21نومبر۔2014ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گیا۔میچ کے اختتام پر پاکستانی کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پہلی اننگز میں اگر فیلڈنگ بہتر کر لیتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔میچ کے ڈرا ہونے پر مایوسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دبئی کی وکٹ بیٹنگ کے لیے بہتر تھی جبکہ سرفراز احمد نے شامدار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ان کے علاوہ یاسر شاہ نے بھی بہترین بالنگ کرتے ہوئے اپنے کمال دکھائے ہیں۔مصباح الحق نے میچ ڈرا ہونے پر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تین وکٹیں جلدی گر گئیں جس کی وجہ سے ہم جیت نہیں سکے تاہم نیوزی لینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔

وقت اشاعت : 21/11/2014 - 20:45:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :