کیریبین پریمیئر لیگ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

ہفتہ 24 ستمبر 2022 14:41

کیریبین پریمیئر لیگ میں (کل)   مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
پراویڈنس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2022ء) کیریبین پریمیئر لیگ میں کل( اتوار کو) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا، پہلے میچ میں گیانا ایمزون واریئرز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز جبکہ دوسرے میچ میں جمیکا تلاواز اور سینٹ لوشیا کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، سی پی ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں دنیا بھر کے نامور کرکٹر حصہ لے رہے ہیں، اتوار کے روز لیگ کے 28 ویں میچ میں گیانا ایمزون واریئرز اور ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں پراویڈنس سٹیڈیم، گیانا میں مدمقابل ہوں گی، اب تک کھیلے گئے میچز میں دونوں ٹیموں کے 7، 7 پوائنٹس ہیں، اسی میدان میں دوسرا میچ جمیکا تلاواز اور سینٹ لوشیا کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا، سینٹ لوشیا کنگز 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جمیکا تلاواز اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل یکم اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 24/09/2022 - 14:41:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :