اسلام آباد فٹ بال لیگ میں ٹائیگرز کلب اور الیون سٹار کلب نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔

اتوار 23 نومبر 2014 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تاز ترین۔ 23نومبر 2014ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری اسلام آباد فٹ بال لیگ میں ٹائیگرز کلب اور الیون سٹار کلب نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر تہذیب الحسن اور اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد رمضان قصوری کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی،آئی ٹین گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں ٹائیگرز کلب نے قائد اعظم کلب کو 2-0 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

وقفے تک ٹائیگرز کلب کو قائداعظم کلب کے خلاف 1-0 گول سے برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں ٹائیگرز کلب نے مزید گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا۔ ٹائیگرز کلب کی طرف سے پہلے ہاف کے 15 ویں منٹ میں اجمل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور دوسرے ہاف کے 25 ویں منٹ میں حسنین مشتاق نے گول کرکے اس برتری کو دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کردیا جو میچ کے اختتام تک جاری رہا۔ قائد اعظم کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،دوسرے میچ میں الیون سٹار کلب نے گرین کلب کو 3-0 گول سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے عمیر نے دو اور علی حمزہ نے ایک گول کیا۔

وقت اشاعت : 23/11/2014 - 13:53:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :