پی سی بی کے زیرِ اہتمام انٹر سکول کرکٹ چیمپین شپ 2022ء کا آغاز کل (27ستمبر )سے ہوگا

پیر 26 ستمبر 2022 19:19

پی سی بی کے زیرِ اہتمام انٹر سکول کرکٹ چیمپین شپ 2022ء کا آغاز کل (27ستمبر )سے ہوگا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2022ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کے زیر ِاہتمام انٹر سکول کرکٹ چیمپین شپ 2022ء کا آغاز کل (27ستمبر )سے ہو رہاہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر)ندیم ناصر سپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہ ایک تقریب میں چیمپین شپ کا افتتاح کریں گے ۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ میں ضلع سرگودہا کے 10 مختلف سکولوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ۔ کرکٹ کے دلچسپ مقابلے جامعہ سرگودہا اور گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج کے کرکٹ گراؤنڈ پر منعقد ہوں گے ۔ چمپین شپ میں 16 سال سے کم عمر طلبہ شریک ہوں گے ۔ ضلع سطح پر فائنل کھیلنے والی ٹیمیں ڈویژن سطح کے مقابلوں میں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 26/09/2022 - 19:19:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :