آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

پیر 24 نومبر 2014 13:49

آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے بارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

سڈنی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار -24نومبر 2014ء ) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 4دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے بارہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر روڈنی مارش نے پریس کانفرنس میں بارہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ کھلاڑیوں میں مائیکل کلارک (کپتان ) ، بریڈ ہیڈن (نائب کپتان و وکٹ کیپر ) ،ریان ہیرس ، مچل جونسن ،جوش ہیزلووڈ ، کرس روجرز ، شین واٹسن ، ڈیوڈ وارنر ، سٹیو سمتھ ،پیٹر سڈل ، نیتھن لائن اور مچل مارش شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

روڈنی مارش کا کہنا تھا کہ کپتان مائیکل کلارک کی میچ میں شرکت فٹنس سے مشروط ہوگی جس کے لیے انکا نام اس کرکٹ آسٹریلیا الیون کے سکواڈ میں بھی شامل کیا گیا ہے جو جمعہ شروع ہونیوالے دو روزہ میچ میں بھارتی ٹیم کا سامنا کرے گی ۔انکا مزید کہنا تھا کہ اگر مائیکل کلارک نے اس میچ میں اپنی فٹنس ثابت کردی تو وہ خود بخود پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوجائیں گے تاہم ان کی جانب سے فٹنس ثابت نہ کیے جانے پر کپتانی کی ذمہ داری وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن کو سونپ دی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 24/11/2014 - 13:49:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :