آصف علی کو مزید گیندوں کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے: مکی آرتھر

30 سالہ بیٹر چوتھے ٹی ٹونٹی میں اپنی 3 گیندوں کے کیمیو میں 2 چھکوں کی مدد سے پاکستان کا سکور 166/4 تک لے گئے تھے جس نے آخر میں فیصلہ کن کردار ادا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 27 ستمبر 2022 16:44

آصف علی کو مزید گیندوں کا سامنا کرنے کی ضرورت ہے: مکی آرتھر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 ستمبر 2022ء ) ہارڈ ہٹر آصف علی انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹی ٹونٹی میں پاکستانی ٹیم میں واپس آگئے۔ 30 سالہ کھلاڑی زیادہ گیندوں کا سامنا نہیں کر سکے لیکن اپنے تین گیندوں کے کیمیو میں دو چھکوں کی مدد سے اثر ڈالتے ہوئے پاکستان کا سکور 166/4 تک لے گئے۔ ان کے دو چھکوں نے آخر میں سب سے بڑا فرق پیدا کیا اور پاکستان نے تین رنز سے جیت حاصل کی۔

اپنے ٹویٹ میں پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ آصف کو مزید گیندوں کا سامنا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے حارث رؤف کی غیر معمولی ڈیتھ باؤلنگ کو بھی سراہا۔ مکی آرتھر نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’حارث رؤف کی طرف سے کچھ زبردست ڈیتھ بولنگ لیکن آصف علی سب سے بڑا فرق ثابت ہوئے، انہیں مزید گیندوں کا سامنا کرنا پڑے گا‘‘۔
پاکستان اب بدھ بروز 28 ستمبر کو پانچویں T20I میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا کیونکہ سیریز کے بقیہ تین میچز کی میزبانی اب لاہور کر رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین سیریز 2-2 سے برابر ہے۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 27/09/2022 - 16:44:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :