انڈر 16 سکولز کرکٹ چیمپین شپ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور آگے لانے میں بنیاد فراہم کرے گی ،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

جمعرات 29 ستمبر 2022 22:42

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ انڈر 16 سکولز کرکٹ چیمپین شپ کرکٹ کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور قومی سطح پر بہترین کھلاڑیوں کو آگے لانے کے لئے بنیاد فراہم کرے گی کرکٹ کے شعبہ میں ٹیلنٹ کے اظہار اور انہیں بہتر مواقع فراہم کرنے کے لئے پنجاب حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ اور ضلعی انتظامیہ کی یہ مشترکہ کاوشیں کرکٹ کی ترقی و ترویج اور مسقتبل کے چیمپینز کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے میں بنیادی کردار ادا کریں گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساؤتھ پنجاب انڈر 16 کرکٹ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق سمیت ہائی سکول ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے عہدید اران اوکاڑہ کے کرکٹ کلبز کے عہدیداران ،عمائدین علاقہ اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پاکستان کرکٹ بورڈ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ،محکمہ تعلیم ،ضلعی انتظامیہ ،کرکٹ کلب ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو چیمپین شپ کے انتظامات اور انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے میدان آبادہونے سے ہم اپنے نوجوانوں کو صحت مند مشاغل کی طرف راغب کرنے میں کامیاب ہونگے یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل کے بابر اعظم اور محمد رضوان بنیں گے انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران میچوں میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کے لنچ کا انتظام کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات دینے کے لئے بھی احکامات جاری کئے قبل ازیں انہوں نے باقاعدہ کرکٹ کھیلتے ہوئے چیمپین شپ کا افتتاح کیا انہوں نے میچ میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔

وقت اشاعت : 29/09/2022 - 22:42:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :