وفاقی وزیر احسان مزاری نیشنل وویمنز باسکٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح کرینگے

ٹورنامنٹ 3اکتوبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا، فائنل 7التوبر کو کھیلا جائیگا، اوج ظہور

جمعہ 30 ستمبر 2022 16:02

وفاقی وزیر احسان مزاری نیشنل وویمنز باسکٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح کرینگے
اسلاام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2022ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری 3اکتوبر سے شروع ہونیوالی نیشنل وویمنز باسکٹ بال چمپئن شپ کا افتتاح کرینگے۔ چمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پول راؤنڈ کے تحت آٹھ اکتوبر تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول ‘‘اے ‘‘ میں دفاعی چیمپئین پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول ‘‘بی’’ میں پاکستان آرمی ،لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ چیمپئین شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری ہونگے جبکہ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ر آصف نواز سمیت دیگر شخصیات بھی شرکت کریں گی۔

اوج ظہور نے بتایا کہ پاکستان واپڈا چمپئن شپ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ3اکتوبر سے 8اکتوبر تک کھیلی جانیوالی چمپئن شپ میں روزانہ چار میچز کھیلیں جائینگے۔ چمپئن شپ کے افتتاحی روز اسلام آباد اور لاہور، دفاعی چمپئن واپڈا اور کوئٹہ ، آرمی اور پشاور ، کراچی اور راولپنڈی کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔ چمپئن شپ کا سیمی فائنل راؤنڈ 6اکتوبرجبکہ فائنل 7التوبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 16:02:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :