قائد اعظم ٹرافی، بلوچستان نے چار روزہ میچ میں خیبرپختونخوا کو 134 رنز سے شکست دے دی

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) قائد اعظم ٹرافی 23-2022 کے چار روزہ میچ میں بلوچستان نے خیبرپختونخوا کو 134 رنز سے شکست دے دی، خیبرپختونخوا کی ٹیم 370 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 235 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، صاحبزادہ فرحان اور کامران غلام نے نصف سنچریاں سکور کیں ، بلوچستان کے خرم شہزاد نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میچ کے چوتھے اور آخری روز بلوچستان نے اپنی دوسری اننگز 187 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے خیبرپختونخوا کو جیت کے لئے 370 رنز کا ہدف دیا ، حسین طلعت 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، ارشاد اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، خیبرپختونخوا کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 235 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، صاحبزادہ فرحان 63 اور کامران غلام 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، بلوچستان کی طرف سے خرم شہزاد نے تین جبکہ عاکف جاوید اور کاشف بھٹی نے دو ، دو وکٹیں حاصل کیں ۔

وقت اشاعت : 30/09/2022 - 23:10:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :