مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت ہے، آئندہ میچ میں غلطیاں نہیں دہرائیں گے، بابراعظم

جمعہ 30 ستمبر 2022 23:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2022ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر نے مایوس کیا، کوشش ہوگی آئندہ میچ میں اپنی غلطیوں کو نہ دہرائیں۔ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست کے بعد اختتامی تقریب کے دوران بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ ہمارے خیال میں یہ ایک اچھا ٹوٹل تھا' ہمارے بیٹرز نے پلان کے مطابق کھیلا تاہم 10 سے 15 رنز مزید بنا سکتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیو کی وجہ سے بائولرز کو مشکلات آئیں، انگلش بیٹرز نے جس طرح پہلے چھ اوورز میں کھیل پیش کیا اس نے میچ کا رخ بدل دیا۔ انگلینڈ کے اوپنر فل سالٹ نے جارحانہ بیٹنگ سے گیم کا سارا مومنٹم تبدیل کردیا جس کا کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔ بابراعظم نے مڈل آرڈر کی ناکامی کے سوال کے جواب کہا کہ مڈل آرڈر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، انہیں ذمہ داری لینا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہرائیں۔
وقت اشاعت : 30/09/2022 - 23:40:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :