کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں، امام الحق خوشدل شاہ کی حمایت میں بول پڑے

’آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے، آپ جس طرح سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح سپورٹ کرنیکی کوشش کریں، نتیجہ کچھ بھی ہو کرکٹرز کو سپورٹ کریں، ہم آپ اور ملک کیلئے ہی کھیلتے ہیں‘: ٹیسٹ اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 3 اکتوبر 2022 12:28

کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں، امام الحق خوشدل شاہ کی حمایت میں بول پڑے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 اکتوبر 2022ء ) قومی ٹیسٹ کرکٹر امام الحق نے کرکٹ شائقین سے درخواست کی ہے کہ وہ کھلاڑیوں پر آوازیں نہ کسیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر امام الحق نے ایک ویڈیو شیئر کی اور کہا کہ ’آوازیں کسنے سے کھلاڑیوں کی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔ امام الحق کا کہنا ہے کہ آپ جس طرح سپورٹ کرتے ہیں اسی طرح سپورٹ کرنے کی کوشش کریں، نتیجہ کچھ بھی ہو کرکٹرز کو سپورٹ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آپ اور ملک کے لیے ہی کھیلتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ پاکستان کی اننگز کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں پر آوازیں کسی گئی تھیں۔ انگلینڈ نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر 7 میچوں کی سیریز جیت لی۔ مہمان ٹیم نے آخری میچ میں 67 رنز کے بھاری مارجن سے قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 3-4 سے کامیابی حاصل کی۔                                                                                                                     
وقت اشاعت : 03/10/2022 - 12:28:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :