ٹی 10لیگ ، محمدعامر، وہاب ریاض، عماد وسیم، محمد عرفان سمیت6پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے

پیر 3 اکتوبر 2022 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2022ء) ابوظبی ٹی 10کے چھٹے ایڈیشن میں 6 پاکستانی کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ کے لئے ہونے والی ڈرافٹنگ میں محمد عامرکا انتخاب بنگلہ ٹائیگرز نے کیا ہے جبکہ پاکستانی لیفٹ آرم اسپن آل رائونڈر عماد وسیم دہلی بلز، تجربہ کار فاسٹ بائولر وہاب ریاض اور24سالہ دائیں ہاتھ کے بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز کیلئے کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

سابق پاکستانی فاسٹ بائولر محمد عرفان ناردرن واریئرز کی نمائندگی کریں گے جبکہ عماد بٹ ٹیم ابوظبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ٹورنامنٹ23نومبر سے ابوظبی کے شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ فائنل 4دسمبر کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/10/2022 - 17:00:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :