سعودی عرب ایشین ونٹر گیمز 2029ء کی میزبانی کرے گا

منگل 4 اکتوبر 2022 23:11

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2022ء) سعودی عرب نے ایشین ونٹر گیمز 2029ء کی میزبانی کے حقوق حاصل کرلئے، یہ گیمز تروجینا، نیوم سٹی میں منعقد ہوں گے۔ سعودی اولمپک کمیٹی نے ایشین اولمپک کونسل کو ونٹر گیمز کی میزبانی کی درخواست کی تھی۔ ونٹر ایشین گیمز میں32 سے زائد ایشیائی ممالک کی شرکت متوقع ہے۔ سعودی عرب براعظم ایشیا کے مغربی ممالک میں یہ اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ملک ہوگا۔

(جاری ہے)

اب تک جاپان، چین، جنوبی کوریا اور قازخستان ونٹر ایشین گیمز کی میزبانی کرچکے ہیں۔ اس موقع پر نیوم کے چیف ایگزیکٹو ندہمی النصر نے کہا کہ ان گیمز کے لئے صحرا کے قلب میں موسم سرما کا ماحول پیدا کرنے کے لئے ایک مناسب انفراسٹرکچر مہیا کیا جائے گا۔ اس سیاحتی مقام پر خلیج کا پہلا آئوٹ ڈور سکی ریزورٹ ہوگا، ایک میٹھے پانی کی جھیل ہوگی ،پہاڑوں پر قدرتی برف تو ہوگی لیکن کچھ مصنوعی برف بھی استعمال کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 04/10/2022 - 23:11:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :