بین الاقوامی ریسلرز کا راجن پورکے سیلاب زدہ علاقے میں آرمی کیمپ کا دورہ

بدھ 5 اکتوبر 2022 23:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2022ء) انٹرنیشنل ریسلرز بادشاہ پہلوان خان ، ٹینی آئرن ، ایڈم فلکس اور ماریہ مئے نے سیلاب زدہ علاقے راجن پور کا دورہ کیا اور حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے فاضل پور میں قائم آرمی فلڈریلیف اینڈ میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا ،امداد حاصل کرنے اور طبی معائنہ کیلئے آنے والے افراد سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر انہیں سیلاب زدہ علاقوں میں تباہ شدہ انفراسٹرکچر کے بارے میں آگاہی دی گئی۔پاک آرمی کی جانب بڑے پیمانے پر راشن کی تقسیم کی گئی اور ضرورت مند لوگوں کو ادویات اور دیگر طبی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔
وقت اشاعت : 05/10/2022 - 23:09:32

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :