مکمل فٹ اور ٹیم کیلئے دستیاب ہوں: احمد شہزاد

بدھ 26 نومبر 2014 16:51

مکمل فٹ اور ٹیم کیلئے دستیاب ہوں: احمد شہزاد

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد مکمل فٹ ہو کر میدان میں اترنے کیلئے تیار ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مکمل فٹ اور ٹیم کیلئے دستیاب ہیں، امید ہے کہ وہ پہلے کی طرح ہی پرفارم کریں گے۔ واضح رہے کہ احمد شہزاد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں سر پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے تھے جس پر انہیں ڈاکٹرز نے آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

وقت اشاعت : 26/11/2014 - 16:51:22