شاہین آفریدی کے ’یارکر‘ نے افغان بیٹر کو ہسپتال پہنچا دیا

میچ کے آغاز پر پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر شاہین نے یارکر کروایا جس پر اوپنر رحمٰن اللہ گرباز آؤٹ تو ہوئے ہی لیکن بدقسمتی سے ساتھ ہی زخمی بھی ہوگئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 اکتوبر 2022 12:18

شاہین آفریدی کے ’یارکر‘ نے افغان بیٹر کو ہسپتال پہنچا دیا
برسبین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 اکتوبر 2022ء ) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں مکمل وارم اپ ہوکر ایکشن میں آگئے۔ برسبین میں شاہین شاہ آفریدی نے وارم اپ میچ میں افغانستان کے بیٹر رحمان اللّہ کو اپنے پہلے ہی اوور کی پانچویں گیند تیز یارکر کرائی جو ان کے بائیں پاؤں کی انگلیوں پر لگی اور پاکستانی کھلاڑیوں کے اپیل کرنے پر افغان بیٹر کو امپائر نے آؤٹ قرار دیا۔

(جاری ہے)

شاہین شاہ آفریدی کی گیند لگنے کے بعد افغان بیٹر کا ٹیم کے فزیو نے معائنہ کیا اور بعد ازاں انہیں گراؤنڈ سے باہر لے کر جانا پڑا۔
افغانستان کے بیٹر کو چلنے میں مشکلات کے باعث ساتھی کھلاڑی ان کو پیٹھ پر اٹھا کر گراؤنڈ سے باہر لے کر گیا۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی سمیت دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے افغان بیٹر کی خیریت بھی پوچھی۔
رپورٹس کے مطابق افغان بیٹر رحمان اللّہ کو پاوں کے سکین کے لیے ہسپتال بھی لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ وارم میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے افغانستان کے دونوں اوپنرز کی وکٹ حاصل کی تھی۔                                                                                                                         
وقت اشاعت : 19/10/2022 - 12:18:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :