50 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ آئندہ ماہ نومبرمیں کھیلی جائے گی

بدھ 26 اکتوبر 2022 16:08

50 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ آئندہ ماہ نومبرمیں کھیلی جائے گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2022ء) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر 50 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ آئندہ ماہ نومبر میں لاہور میں شروع ہوگی۔ یہ چیمپئن شپ 25 سے 27 نومبر تک پنجاب سٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے محمد ظفر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور جاری ہیں اور پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے چیمپئن شپ منعقد کروانے کی منظوری دے دی ہے۔ چیمپئن شپ ملک بھر سے مختلف ڈیپارٹمنٹ اور صوبوں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔
وقت اشاعت : 26/10/2022 - 16:08:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :