ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے زمبابوے کو شکست دیدی،دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر

نیدرلینڈز نے 118 رنز کا ہدف 5 وکٹوں پر پورا کیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 نومبر 2022 12:16

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: نیدرلینڈز نے زمبابوے کو شکست دیدی،دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 نومبر 2022ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹونٹی ورلڈ کے سپر 12 مرحلے میں نیدرلینڈز نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی اور دونوں ٹیمیں ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ زمبابوے کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 117 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی اور نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 118 رنز کا ہدف دیا تھا۔

زمبابوے کی جانب سے سنکدر رضا نے 40 رنز جبکہ شان ولیمز نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس کے علاوہ زمبابوے کا کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں شامل نہیں ہو سکا۔ آئی سی سی ایونٹ میں ڈچ ٹیم اب تک کوئی میچ نہیں جیت سکی ہے جب کہ زمبابوے نے پاکستان کو شکست دی تھی، میچ میں زمبابوے کی کامیابی کی صورت میں اُس کے سیمی فائنل کی دوڑ میں رہنے کے امکانات برقرار رہیں گے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں آج کا دوسرا میچ بنگلادیش اور بھارت کے درمیان دن ایک بجے شروع ہوگا، یہ میچ دونوں ٹیموں کے علاوہ پاکستان کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بنگلادیش کی ٹیم اگر آج بھارت کو شکست دیتی ہے اور پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچز جیت گیا تو قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی اُمیدیں زندہ رہیں گی۔                                                                                                                           
وقت اشاعت : 02/11/2022 - 12:16:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :