ساتواں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے کھیلا جائیگا ،ملک کی نامور ٹیمیں و دیگر ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی

آرگنائزر سیکرٹری اور ایڈیشنل آرگنائزر سیکرٹری طارق محمود کی صحافیوں سے گفتگو

پیر 1 دسمبر 2014 16:36

ساتواں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے کھیلا جائیگا ،ملک کی نامور ٹیمیں و دیگر ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی

صادق آباد ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ یکم دسمبر 2014ء ) آرگنائزر سیکرٹری اور ایڈیشنل آرگنائزر سیکرٹری طارق محمود نے کہا ہے کہ ساتواں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے کھیلا جائے گا جس میں ملک کی نامور ٹیمیں و دیگر ڈیپارٹمنٹس کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔

(جاری ہے)

پیر کو یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یہ ساتواں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ 19 دسمبر سے 26 دسمبر 2014ء تک گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے سبزہ زار میں کھیلا جائے گا سابقہ روایات کی طرح اس سال بھی یہ ساتواں آل پاکستان فٹ بال ٹورنامنٹ جوش و جذبہ سے کھیلا جائے گا یہ ٹورنامنٹ فوجی فرٹیلائزر کمپنی، تحصیل کونسل صادق آباد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی رحیم یار خان کے تعاون سے کھیلا جائے گا۔

وقت اشاعت : 01/12/2014 - 16:36:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :