پشاور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں مزید دو میچز کافیصلہ

منگل 2 دسمبر 2014 20:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء) پشاور ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ میں مزیددو میچز کا فیصلہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پشاور گرین نے چارسدہ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو ایک سے شکست دیدی۔پشاور گرین کی طرف سے وہاب اور اسماعیل جبکہ چارسدہ کی طرف سے نشاد نے گول کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سید ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله ، انٹر نیشنل کھلاڑی و کوچ ضیاء الرحمان بنوری سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔چیمپئن شپ میں دوسرا میچ پشاور وائٹ اور پشاور بلیو کے درمیان مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا پشاور وائٹ کی طرف سے گوہر اور پشاور بلیو کی طرف سے احتشام نے گول سکور کئے ۔چیمپئن شپ کا فائنل چار دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے سپورٹس امجد آفریدی ہونگے ۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 20:00:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :