ماریو بالوتیلی سوشل میڈیا پر یہود دشمن اور نسل پرستانہ پوسٹ کرنے پر معذرت کرلی ،

ویب سائٹ انسٹاگرام سے فوری طور پر اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی، ماریو بالوتیلی کی جانب سے کی جانی والی پوسٹ کی تفتیش کرے گا، فٹبال ایسوسی ایشن ، اس بارے میں بات کریں گے،تیلی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، لیور پول ، میں نے ایک کارٹون استعمال کیا جسے کسی اور نے بنایا تھا کیونکہ اس پر سپر ماریو بنا ہوا تھا، اور میں نے اسے مذاق سمجھا نہ کہ کسی کی توہین میں اس پر دوبارہ معافی مانگتا ہوں،ماریو بالوتیلی

منگل 2 دسمبر 2014 23:32

ماریو بالوتیلی سوشل میڈیا پر یہود دشمن اور نسل پرستانہ پوسٹ کرنے پر معذرت کرلی ،

ریوڈی جنیرو( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 02 دسمبر 2014ء ) ماریو بالوتیلی کی نسل پرستانہ پوسٹ پر معذرت فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ ماریو بالوتیلی کی جانب سے کی جانی والی پوسٹ کی تفتیش کرے گافٹبال کلب لیورپول کے سٹرائیکر ماریو بالوتیلی نے سوشل میڈیا پر یہود دشمن اور نسل پرستانہ پوسٹ کرنے پر معذرت کی ہے۔24 سالہ بالوتیلی نے تصاویر کے تبادلے کی ویب سائٹ انسٹاگرام سے فوری طور پر اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔

دوسری جانب فٹبال ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ وہ ماریو بالوتیلی کی جانب سے کی جانی والی پوسٹ کی تفتیش کرے گا جبکہ لیور پول کا کہنا ہے کہ وہ بھی اس بارے میں ماریو سے بات کریں گے۔ ماریو بالوتیلی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ادھر امتیازی سلوک کے خلاف کام کرنے والی ایک تنظیم ’کک اِٹ آوٴٹ‘ نے کہا ہے کہ بتایا کہ اسے ٹوئٹر استعمال کرنے والے ایک صارف کے ذریعے ماریو بالوتیلی کی انسٹاگرام پر کی جانے والی پوسٹ کا پتہ چلا ہے جس کے بعد اس نے اسے فٹبال ایسوسی ایشن کو تفتیش کے لیے بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی کے سٹرائیکر کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں سپر ماریو کی تصویر پر ’نسل پرست نہ بنو‘ کی سرخی تھی۔ماریو بالوتیلی کی پوسٹ پر لکھا تھا: ’ماریو کی طرح بنو، وہ اٹلی کا پلمر تھا، جسے جاپانیوں نے تخلیق کیا، جو انگریزی بولتا تھا اور میکسیکو کے باشندوں کی طرح دکھائی دیتا تھا۔’وہ ختم ہو گیا، وہ سیاہ فاموں کی طرح چھلانگیں لگاتا تھا اور یہودیوں کی طرح سکے پکڑتا تھا۔

‘ میری ماں ایک یہودی تھی اس لیے لہذا مہربانی کر کے آپ سب لوگ خاموش ہو جائیں۔ماریو بالوتیلی نے ٹوئٹر پر نسل پرستانہ تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا: ’میری ماں یہودی تھی اس لیے مہربانی کر کے آپ سب لوگ خاموش ہو جائیں۔‘انھوں نے تصویر پوسٹ کرنے کو ’اپنی بدقسمتی کا لمحہ قرار دیا۔‘تاہم اس کے بعد ماریو بالوتیلی نے لکھا: ’اگر کسی کے جذبات کو میری وجہ سے ٹھیس پہنچی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔

‘اٹلی کے سٹرائیکر کے مطابق اس پوسٹ کا مطلب نسل پرست مخالف مزاح تھا، ’تاہم اب مجھے احساس ہوا ہے اس سے مخالف فرقے کی دل آزاری ہوئی ہے۔‘ان کے مطابق: ’میکسیکو کے تمام لوگوں کی مونچھیں نہیں ہوتی، تمام سیاہ فام اونچی چھلانگ نہیں لگاتے اور تمام یہودی دولت پرست نہیں ہوتے۔‘ماریو بالوتیلی کا کہنا تھا: ’میں نے ایک کارٹون استعمال کیا جسے کسی اور نے بنایا تھا کیونکہ اس پر سپر ماریو بنا ہوا تھا، اور میں نے اسے مذاق سمجھا نہ کہ کسی کی توہین۔

میں اس پر دوبارہ معافی مانگتا ہوں۔‘فٹبال کلب لیور پول کے ترجمان نے بتایا ’ہم اس پوسٹ کے بارے میں آگاہ ہیں جسے ماریو نے بعد میں ڈیلیٹ کر دیا تاہم ہم ان سے بات کریں گے۔‘فٹبال ایسوسی ایشن کے سابق ایگزیکٹیو اور یہودی لیڈر شپ کونسل کے حالیہ چیف ایگزیکٹیو سائمن جانسن کا کہنا ہے کہ ماریو بالوتیلی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

وقت اشاعت : 02/12/2014 - 23:32:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :