ارجنٹائن کیخلاف سعودی عرب کی تاریخی فتح پر محمد یوسف کی بھی مبارکباد

منگل 22 نومبر 2022 20:45

ارجنٹائن کیخلاف سعودی عرب کی تاریخی فتح پر محمد یوسف کی بھی مبارکباد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2022ء) فیفا کی عالمی رینکنگ میں 51 ویں نمبر پر موجود سعودی ٹیم کے ہاتھوں عالمی نمبر 3 ارجنٹائن کو ورلڈکپ میں 2 کے مقابلے میں ایک گول سے شکست پر پاکستان کے سابق بیٹر محمد یوسف بھ متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد یوسف نے سعودی عرب کی جانب سے کیے جانے والے دوسرے گول کی وہی ویڈیو شیئر کی اور تاریخی فتح پر سعودی عرب کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ محمد یوسف نے کمنٹری کی بھی تعریف کی اور لکھا ’کیا زبردست کمنٹری ہے، اور کیا گول ہے۔ 
وقت اشاعت : 22/11/2022 - 20:45:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :