بابراعظم کی اپنے خلاف مقدمے کیخلاف درخواست پر سماعت 15دسمبر تک ملتوی

جمعرات 24 نومبر 2022 18:20

بابراعظم کی اپنے خلاف مقدمے کیخلاف درخواست پر سماعت 15دسمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی درخواست پر سماعت 15دسمبر تک ملتوی کر دی ۔کرکٹر بابراعظم نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس محمد وحید خان نے بابر اعظم کی درخواست پر سماعت کی اور عدالت نے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کردی۔بابر اعظم نے مقدمہ درج کرنے کے سیشن کورٹ کے احکامات کو چلینج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ سیشن کورٹ نے ہراساں کرنے کے معاملے پر بابر اعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
وقت اشاعت : 24/11/2022 - 18:20:59

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :