مباپے فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں زیادہ گولز کرنے والے دوسرے فرانسیسی فٹ بالر بن گئے

ہفتہ 26 نومبر 2022 23:30

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2022ء) مباپے فیفا ورلڈکپ ٹورنامنٹس کی تاریخ میں زیادہ گولز کرنے والے دوسرے فرانسیسی فٹ بالر بن گئے ہیں، انہوں نے ہفتہ کو قطر میں جاری میگا ایونٹ میں ڈنمارک کے خلاف کھیلے گئے میچ میں دو گولز کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، مباپے اپنے کیریئر کا دوسرا ورلڈکپ کھیل رہے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر سات گولز کر چکے ہیں، رواں ورلڈکپ میں ان کے گولز کی تعداد تین ہو گئی ہے جبکہ 2018ءورلڈکپ میں انہوں نے چار گولز کئے تھے، فرانس کی جانب سے فیفا ورلڈکپ میں زیادہ گولز کرنے کا اعزاز فونٹین کو حاصل ہے جنہوں نے 1958ءمیں کھیلے گئے کیریئر کے واحد ورلڈکپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ میچز میں 13 گولز کر کے تاریخ رقم کی تھی۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ مباپے فرانس کی جانب سے مشترکہ طور پر زیادہ گولز کرنے والے ساتویں اسٹرائیکر بھی بن گئے ہیں، وہ 31 گولز کر کے سابق فرانسیسی فٹ بالر زین الدین زیدان کے ہم پلہ ہو گئے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 23:30:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :