فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم

دفاعی چیمپئن نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی، فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 26 نومبر 2022 23:35

فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم
دوحہ(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26نومبر2022) فیفا ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم۔دفاعی چیمپئن نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی، فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔تفصیلات کے مطابق قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ڈی کے میچ میں دفاعی چیمپئن فرانس نے ڈنمارک کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

فرانس پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی اس ٹورنامنٹ کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ دفاعی چیمپئن نے ڈنمارک کو 1-2 سے شکست دی۔ فرانس کے دونوں گول امباپے نے اسکور کیے۔ انہوں نے پہلا گول 61 ویں اور دوسرا گول 86 ویں منٹ میں کیا۔ ڈنمارک کاواحدگول اینڈریس کریسٹنسین نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا۔ فرانس نے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

فرانس کا آخری گروپ میچ تیونس سے 30 نومبر کو ہے۔

خیال رہے کہ 2018 میں روس میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فرانس نے فائنل میں کروشیا کو شکست دے کر ورلڈکپ جیتا تھا۔ دوسری جانب فٹبال ورلڈ کپ میں سعودی عرب اپنے دوسرے میچ میں پولینڈ کے ہاتھوں شکست کھا گیا۔ قطر میں جاری ورلڈ کپ میں پولینڈ نے سعودی عرب کو 0-2 سے شکست دی۔ پولینڈ کے پیوٹر زیلنسکی نے 39 ویں اور روبرٹ نے82 ویں منٹ میں گول اسکورکیا۔ خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپنے پہلے میچ میں فیورٹ ارجنٹائن کو شکست دے کر سب کو حیران کردیا تھا۔
وقت اشاعت : 26/11/2022 - 23:35:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :