جیمز اینڈرسن لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے :نسیم شاہ

برطانوی فاسٹ باولر کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے، انکی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے، انہیں وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے: پاکستانی پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 نومبر 2022 14:31

جیمز اینڈرسن لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے :نسیم شاہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 نومبر 2022ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر جیمز اینڈرسن کا اس عمر میں کھیلنا بہت بڑی بات ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن ایک لیجنڈ ہیں، ان سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن کی محنت دیکھ کر بہت حیرانی ہوتی ہے، انہیں وکٹیں لینے کا طریقہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈرسن دنیا کے بہترین فاسٹ بولر ہیں۔ نسیم شاہ نے مزید کہا کہ کاؤنٹی کرکٹ میں بولنگ کر کے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر سے پنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ راولپنڈی میں ہونے والے پاک انگلینڈ ٹیسٹ کے پہلے دن کے لیے 4 انکلوژرز ، دوسرے دن کے لیے جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام، اسی طرح تیسرے، چوتھے دن کی بھی جاوید اختر، اظہر محمود، جاوید میانداد اور عمران خان انکلوژرز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں ۔

                                                                                                      
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 14:31:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :