ڈی جی سپورٹس محمد طارق قریشی کا ڈپٹی کمشنر لاہور کے ساتھ مل کرڈی سی لاہور سکول سپورٹس گیمز 2022 کرانے کا اعلان

منگل 29 نومبر 2022 22:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2022ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا ڈپٹی کمشنر لاہور کے ساتھ مل کر ڈی سی لاہور سکول سپورٹس گیمز 2022 کرانے کا اعلان، ڈپٹی کمشنرلاہور سکول سپورٹس آج بروز بدھ سے2دسمبر تک نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں ہوں گی، جس کی افتتاحی تقریب نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہوگی، اس حوالے سے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کے ساتھ ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی کی نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات ہوئی اور انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا معائنہ بھی کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹرایڈمن سید عمیر حسن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہور تنویر عباس شاہ بھی موجود تھے ۔محمد طارق قریشی نے اس موقع پر کہا ہے کہ سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر لاہور آفس کے باہمی تعاون سے ہونیوالی ڈپٹی کمشنر لاہور سکول گیمز 2022 میں انڈر 13بوائز اینڈ گرلز اور انڈر 16بوائز اینڈ گرلز حصہ لیں گے، سکول گیمز 2022 سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، سکولزمیں سپورٹس سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ ہونی چاہیں ماضی میں ہمارے سکولز اور کالجز سپورٹس کی نرسریاں ہوا کرتی تھیں ان گیمز سے سکولز میں سپورٹس کی سرگرمیاں ہوں گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی نے ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی کا سکول گیمز 2022 میں بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ سکول گیمز 2022 کا مقصد نوجوانوں کو گرائونڈز میں لانا ہے تاکہ ہم سپورٹس میں ترقی کرسکیں۔
وقت اشاعت : 29/11/2022 - 22:39:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :