انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق بورڈ کا موقف آگیا

کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں‘ کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہے جو معمول کی بات ہے‘ راولپنڈی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں۔ ترجمان ای سی بی

Sajid Ali ساجد علی بدھ 30 نومبر 2022 15:05

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق بورڈ کا موقف آگیا
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 30 نومبر 2022ء ) پاکستان کے دورے پر موجود انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی صحت سے متعلق بورڈ کا موقف آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، اسی لیے کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ نہیں ہوئے، راولپنڈی ٹیسٹ کل کھیلنے کے لیے کھلاڑی تیار ہیں۔

ترجمان ای سی بی نے کہا کہ میڈیکل پینل کھلاڑیوں کا معائنہ کررہا ہے، کھلاڑیوں کو وائرل انفیکشن ہوا ہےجو معمول کی بات ہے، کھلاڑیوں کی صحت معمول کے مطابق ہے، پلیئرز آرام کی غرض سےاسٹیڈیم نہیں آئے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے انگلینڈ کی تیاریوں کو شدید دھچکا لگا ہے جس کا نصف سکواڈ بیماری سے متاثر ہے، اس ضمن میں ایک آن لائن شائع شدہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹورنگ پارٹی کے تقریباً 13 سے 14 ممبران اس بیماری سے متاثر ہیں، جن میں سے تقریباً نصف کھلاڑی سکواڈ کے ممبر ہیں۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق برطانوی ٹیسٹ کپتان جو روٹ کا کہنا تھا کہ کچھ کھلاڑیوں پر وائرس کا حملہ ہوا ہے، فوڈ پوائزن کی وجہ سے کچھ کھلاڑی بیمار ہوئے ہیں، مجھے بھی وائرل ہے امید ہے 24 گھنٹے میں ٹھیک ہو جائیگا باقی کھلاڑیوں کی طبیعت بھی کل تک بہتر ہو جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری طبیعت کی خرابی میں شیف کا کوئی کردار نہیں ہے، ایسی صورتحال کا کبھی کبھی سامنا کرنا پڑتا ہے، شیف ساتھ لائے تھے اور باقی ٹیمز بھی ساتھ رکھتی ہیں، آج کے سیشن میں ہم چند کھلاڑی شریک ہوئے ہیں، بیماری نہ ہوتے تو بھی کم کھلاڑی ہی پریکٹس کے لئے آتے کیوںکہ آج کا پریکٹس سیشن آپشنل تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اسکواڈ میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے، اسکواڈ میں پندرہ سولہ کھلاڑی موجود ہیں، کل تمام کھلاڑی گروانڈ میں موجود ہوں گے اگر کوئی کھلاڑی عدم دستیاب ہو تو متبادل کھلاڑی میدان میں آئے گا۔
وقت اشاعت : 30/11/2022 - 15:05:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :