زاہد محمود نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لیگ سپنر نے 33 اوورز میں 235 رنز دیے جو ڈیبیو ٹیسٹ میں کسی باؤلر کی جانب سے سب سے زیادہ دیئے جانے والے رنز تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 2 دسمبر 2022 16:34

زاہد محمود نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 دسمبر 2022ء )  راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم 657 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اننگز کے پہلے ہی اوور سے انگلینڈ نے جارحانہ آغاز کیا اور ٹیسٹ میچ کے ایک ہی دن میں 500 رنز بنا کر 112 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ زیک کرولی (122)، بین ڈکٹ (107)، اولی پوپ (108) اور ہیری بروک (153) نے سنچریاں سکور کیں اور پاکستان کے گیند بازوں کو گراؤنڈ میں چاروں طرف سٹروک لگائے۔

پاکستانی ٹیم کے لیے زاہد محمود نے بین الاقوامی ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا اور طویل ترین فارمیٹ میں ان کا پہلا ٹیسٹ ان کے لیے اچھا آغاز نہیں تھا۔ زاہد محمود نے 33 اوورز میں 235 رنز دیے، جو کسی بولر نے ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں دیے گئے سب سے زیادہ رنز تھے۔

(جاری ہے)

ہیری بروک نے زاہد محمود کے اوور میں 27 رنز بنائے، جو ٹیسٹ کرکٹ میں کسی پاکستانی باؤلر کی جانب سے دیئے گئے سب سے زیادہ رنز ہیں۔

ڈیبیو ٹیسٹ کی ایک اننگز میں بولر کی جانب سے دیے گئے سب سے زیادہ رنز کی فہرست میں زاہد محمود اب پہلے نمبر پر ہیں ۔ سابق سری لنکن آف سنپر سورج رندیو بھارت کے خلاف 2010ء میں کولمبو ٹیسٹ میں 72 اوورز میں 222 رنز دیکر دوسرے، سابق آسٹریلین آف سپنر جیسن کریزا بھارت ہی کے خلاف 2008ء میں ناگپور ٹیسٹ میں (43.5 اوورز میں 215 رنز دیکر تیسرے ، سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باولر اوماری بینکس 2003ء میں آسٹریلیا کیخلاف برج ٹائون ٹیسٹ میں 40 اوورز میں 204 رنز دیکر چوتھے نمبر پر ہیں جب کہ سابق بھارتی سپنر نلیش کلکرنی 1997ء میں سری لنکا کیخلاف کولمبو ٹیسٹ میں 70 اوورز میں 195 رنز دیکر اس فہرست میں پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 16:34:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :