پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ میچ، شائقین کرکٹ کو بہترین ماحول میں تفریح کا موقع فراہم کرینگےڈپٹی کمشنر

جمعہ 2 دسمبر 2022 22:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہاہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیمیں 9 دسمبر کو ملتان سٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کریں گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شائقین کیلئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کا ہنگامی آغاز کردیا گیا ہے ۔شائقین کرکٹ کو بہترین ماحول میں تفریح کا موقع فراہم کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی محکموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے فول پروف انتظامات کا حکم جاری کیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے کہا کہ پاک انگلینڈ ٹیموں کے روٹس پر لائٹنگ اور پیچ ورک بروقت مکمل کی جائے گی جبکہ ہوٹلوں،سٹیڈیم اور حساس مقامات کی بھرپور سکریننگ کی جائے گی۔طاہر وٹو نے بتایا کہ شائقین کرکٹ کو عالمی کرکٹ میلے کا عمدہ ماحول فراہم کرنا ترجیح ہے اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ میچ کیلئے سٹیڈیم میں مکمل سپورٹ فراہم کرینگے۔اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
وقت اشاعت : 02/12/2022 - 22:54:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :