راولپنڈی،پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیراہتمام ٹوین سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ اتوار کوکھیلے جائیں گے

ہفتہ 3 دسمبر 2022 19:35

راولپنڈی،پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیراہتمام ٹوین سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ اتوار کوکھیلے جائیں گے
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2022ء) پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب کے زیراہتمام ٹوین سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے مزید تین میچ کل بروز اتوار کوکھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں المسلم کلب کا مقابلہ فالکن کلب سے ہوگا، دوسرے میچ میں زمیندار کلب اور آئی ٹین سٹار کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ تیسرا میچ مہران کلب اور چکلالہ کلب کے درمیان کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے مطابق ناک آٹ سسٹم کی بنیاد پر کھیلا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 03/12/2022 - 19:35:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :