فرانس کو کوارٹر فائنل میں شکست د ے کر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کریں گے،ہیری کین

پیر 5 دسمبر 2022 15:03

فرانس کو کوارٹر فائنل میں شکست د ے کر میگا ایونٹ کے ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کریں گے،ہیری کین
دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2022ء) انگلینڈ ٹیم کے مایہ ناز فٹبالر ہیری کین نے کہا ہے کہ ہیری کین نے کہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل کوالیفائی کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹاپ ایٹ میں کوئی بھی ٹیم حریف ہوئی اس کو شکست دے کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کریں گے۔ انگلینڈ کی ٹیم پری کوارٹر فائنل میں سینیگال کو 0-3 گول سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہے۔

اپنے ایک بیان میں ہ ہیری کین نے کہا کہ ان کی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کے لئے میدان میں اترنے کو بے تاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیفا ورلڈ کپ میں اب تک کے کھیلے گئے میچز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیں اور آئندہ کوارٹر فائنل میچ میں حریف دفاعی چیمپئن فرانس کے خلاف میچ کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں۔

(جاری ہے)

29 سالہ ہیری کین نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں حریف کون ہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ پوری ٹیم کی تمام تر توجہ آئندہ میچ پر مرکوز ہے جس کے لئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ ہیری کین نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ فرانس کی ٹیم کا شمار دنیائے فٹ بال کی اچھی ٹیموں میں ہوتا ہے اس کے باوجود فرانس کی ٹیم کو کوارٹر فائنل میں شکست دے کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گے ۔ہیری کین نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوارٹر فائنل میچ میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور دفاعی چیمپئن فرانس کے درمیان میگا ایونٹ کا کوارٹر فائنل میچ 11دسمبر کو البیت سٹیڈیم، الخور میں کھیلا جائے گا۔\932
وقت اشاعت : 05/12/2022 - 15:03:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :